ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اکشے کمار کی بیٹی کو آن لائن ہراسانی کا سامنا، حکومت سے سائبر کرائم کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

اکشے کمار کی بیٹی کو آن لائن ہراسانی کا سامنا، حکومت سے سائبر کرائم کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار کی بیٹی کو حال ہی میں آن لائن ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد اکشے کمار نے بھارتی حکومت سے سائبر کرائم کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکشے کمار نے کہا کہ میری بیٹی کو بھی آن لائن ہراساں کیا گیا، وہ آن لائن ویڈیو گیمز کھیل رہی تھی۔ جہاں آپ کسی اجنبی کے ساتھ گیم کھیل رہے ہوتے ہیں جو آپ کو اچھا کھیلا، اچھا کیا، وغیرہ کا میسج کرتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ اس دوران اس شخص نے پوچھا کہ آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟ بیٹی نے بتایا کہ وہ ممبئی میں رہتی ہے، پھر پوچھا کہ میل ہیں یا فی میل، بیٹی نے کہا فی میل ہیں۔

اکشے کمار کے مطابق اجنبی نے پھر کہا کہ آپ مجھے اپنی شرارتی تصویریں بھیج دیں، بیٹی نے فون بند کر دیا اور اپنی ماں 'ٹوئنکل کھنہ' کے پاس گئی اور اسے ساری کہانی سنائی۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری بیٹی تھی جس نے فوری طور پر اپنی ماں کو سب کچھ بتا دیا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں سائبر کرائم سے متعلق کلاسز ہونی چاہئیں۔

اکشے کمار نے کہا کہ بھارت میں سائبر کرائم اسٹریٹ کرائم سے زیادہ خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔