کیا اداکارہ عرفی جاوید نے خفیہ منگنی کر لی؟ 

  کیا اداکارہ عرفی جاوید نے خفیہ منگنی کر لی؟ 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

      (ویب ڈیسک) بھارتی ماڈل و اداکارہ عرفی جاوید کی منگنی سے متعلق خبریں زیر گردش ہیں۔ منفرد، بولڈ اور مختصر کپڑے پہننے کے باعث شہرت رکھنے والی متنازع اداکارہ عرفی جاوید کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تصویریں وائرل ہوئی ہیں۔ اِن تصویروں میں عرفی جاوید کو سیاہ رنگ کے لباس میں  نامعلوم شخص کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

 عرفی جاوید کو اِن تصویروں میں دوپٹہ اوڑھے کچھ رسومات ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان وائرل تصویروں سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عرفی جاوید نے پوشیدہ انداز میں منگنی کر لی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی جاوید کے ساتھ تصویروں میں نظر آنے والا شخص کون ہے اس سے متعلق تو کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

 واضح رہے کہ عرفی جاوید ایک بھارتی مسلمان اداکارہ ہیں جبکہ اِن تصویروں میں انہیں ہندو رسومات ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔