ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانیہ عامر حادثے کا شکار ہو گئی

 ہانیہ عامر حادثے کا شکار ہو گئی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے حادثے کے سبب سلپ ہو کر گرنے کی ویڈیو خود شیئر کر کے اپنا مزاق خود اڑا لیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت دونوں ہی ممالک میں یکساں مقبولیت کی حامل اداکارہ ہانیہ عامر نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں وہ  گھر کے دروازے سے باہر نکلتی ہوئی نظر آرہی ہیں اور سلپ ہو کر سیڑھیوں کے سامنے گِر پڑتی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو دروازے کے سامنے لگے ایک سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج ہے جس کو  بعد میں دیکھتے ہوئے ہانیہ خود اپنا تمسخر اڑاتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس پوسٹ میں ایک اور ویڈیو بھی شامل ہے جس میں ہانیہ کو مختلف لباس پہنے اسی مقام پر واپس آتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن اس مرتبہ وہ بہت احتیاط کے ساتھ چلتی نظر آتی ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے کی جانب دیکھ کر ’ویکٹری پوز‘ بھی دیتی ہیں اور گھر میں اندر چلی جاتی ہیں۔

 مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں ہانیہ عامر نے بالی وڈ سپر ہٹ فلم ’اوم شانتی اوم‘ کا مقبول ترین ڈائیلاگ ’اسی جھومر کے نیچے ملے گی شانتی کی لاش‘ لکھا۔اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد پہنچ چکی ہے۔  اس پوسٹ پر ہانیہ کے بھارتی مداحوں نے بھی جم کر کمنٹس کیے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ نے ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں شامل ایک تصویر میں وہ خوشی کا اظہار کرتی ہوئی گلوکارہ یشل شاہد کے کندھے پر بیٹھی ہوئی ہیں جبکہ ایک ویڈیو میں وہ شاہ رخ خان کی رواں ماہ ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ کے گانے ’چلیا‘ پر رقص کرتی ہوئی نظر آئی تھیں۔