ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھابھی سے شادی کرنے کیلئےچھوٹے بھائی   نے بڑے بھائی کو قتل کردیا

بھابھی سے شادی کرنے کیلئےچھوٹے بھائی   نے بڑے بھائی کو قتل کردیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) خون سفید ہو  گیا،حیدرآباد میں بھائی نے اپنی بھابھی سے شادی کرنےکے لیے بڑے بھائی کو کرقتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ائیرپورٹ روڈ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزم نے بھابھی اور دوست کے ساتھ مل کر اپنے بڑے بھائی کو نشہ آور شے پلا کر بے ہوش کیا اور پھر گلا دبا کر ماردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے خودکشی کا رنگ دینےکےلیے لاش کو درخت پرلٹکا دیا تاہم تفتیش کے لیے ملزم کو جب حراست میں لیا گیا تو اس نے قتل کا اعتراف کیا، ملزم اپنی بھابھی سے شادی کرنا چاہتا تھا جس کےلیے اس نے بڑے بھائی کا قتل کیا، مقتول کی بیوی اور بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔