ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا بھر میں واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک سروس بند

دنیا بھر میں واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک سروس بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان سمیت دنیابھر میں واٹس ایپ،فیس بُک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوگئیں،جس کی وجہ سےسوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام سروس متاثر ہوگئی،جس کی وجہ سےسوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے, اور اس حوالے سے ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین ردعمل کا اظہار کررہے ہیں, سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طنز و مزاح کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ساتھ ہی تنقید بھی کی جارہی ہے۔

انتظامیہ نے سروس متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس پر کام کررہے ہیں جتنی جلدی ہوسکے گا سروس بحال کردی جائے گی،اطلاعات کے مطابق تینوں ایپلی کیشنز کی سروس شام پانچ بجے سے متاثر ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ایپس متاثر ہونے پر ٹویٹس کرنے کا سلسلہ جاری ہے،ایک صارف نے لکھا کہ ’فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کے بعد صارفین نے ٹویٹر کا رخ کرنا شروع کردیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer