سٹی 42: بجلی صارفین کو ایک اور بڑا جھٹکا، نیپرا نے بجلی ایک سال کیلئے 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی ایک سال کیلئے 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.16 روپے فی یونٹ ہو گئی۔
فیصلے سے بجلی صارفین پر 90 ارب روہے کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے مطابق فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں پر ہو گا۔80 فیصد صارفین ماہانہ 300 یونٹ سے زائد استعمال کرتے ہیں۔