احاطہ عدالت میدان جنگ، ملزموں کا ایک دوسرے پر اینٹوں سے حملہ

Fight between effective and defective party
کیپشن: Session court
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان الیاس: سیشن عدالت میں قتل کیس کے مدعی اور ملزم پارٹی آمنے سامنے، ملزمان کا ایک دوسرے پر اینٹوں سے حملہ جبکہ سکیورٹی نے 5 ملزمان کو حراست میں لےلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزموں نے ایک دوسرے پر اینٹوں کے وار کئے، جس سے احاطہ عدالت میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔ سیشن کورٹ سیکورٹی پولیس نےبروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد دینے کے لیے ریسکیو ٹیم فوری پہنچ گئی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں قتل کی دفعہ کے تحت 1286/20 مقدمہ درج کرلیا گیا۔