بھارتی شوبز انڈسٹری کی ایک اورشخصیت کا انتقال ہوگیا

بھارتی شوبز انڈسٹری کی ایک اورشخصیت کا انتقال ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)رواں سال بالی ووڈ کے لئے اچھا ثابت نہیں ہورہا کیونکہ اس میں بہت سے نامور سپر سٹار ابدی نیند سو چکے ہیں جن میں سے کچھ نے مبینہ خودکشی کی,بھارتی شوبز انڈسڑی کی ایک اور شخصیات کاا نتقال ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سال 2020ٗء کی شروعات کے ساتھ ہی بالی ووڈ کے زوال کا دور شروع ہوگیا اور اس کے کئی نامور اداکار موت کی آگوش میں چلے گئے،34 سالہ سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرتے کے زندگی کا خاتمہ کرلیا جبکہ کچھ نے اداکار کے نقش قدم پر چلتے موت کو گلے لگالیا۔بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی کیٹو ڈائٹنگ کے باعث گردے فیل ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سمارٹ رہنے کے لئے ڈائٹنگ  کررہی تھیں جس کے باعث ان کے گردے فیل ہوگئے، طبیعت ناساز ہونے پر ان کو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں،27 سالہ بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی کو جمعہ کے روز حالت بگڑنے پر ہسپتال لایا گیا تھا،ڈاکٹروں نے ہرممکن ان کو بچانے کی کوشش کی مگر اس میں وہ کامیاب نہ ہوسکے ان کا بنگلور میں انتقال ہوگیا تھا۔

بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی نے متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم کانچی جو کہ 2014 میں ریلیز ہوئی سے کیا اور بعدازاں کئی فلمیں سائن کیں، جن میں'بیگم جان'’میں کرشنا ہوں، گریٹ گرینڈ مستی اور'منی کرنیکا‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔علاوہ ازیں بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی متعدد بنگالی اور تیلیگو پروجیکٹس میں کام کرنے کے ساتھ میوزک ویڈیوز میں بھی جلوگر ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ سے بالی ووڈ میں خودکشیوں کا رجحان بڑھ گیا ہے،شوبز سے وابستہ اکثر افرادڈپریشن سےنجات حاصل کرنے کے لئے خودکشی کو واحد حل سمجھنے لگے ہیں، اور یہ ہی وجہ سے ایسے سنگین نوعیت کے معاملات کو سن کر ذہنی مصائب میں مبتلا خواتین،نوجوان یہ کام کر نے لگے ہیں، بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت  کا سبب بھی ڈپریشن بتائی جاری ہے۔

ڈاکٹر سدھیر نے سوشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ آنجہانی اداکار کی موت کی وجہ خودکشی تھی۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer