اربن روٹس کیلئے نئی بسیں خریدنے کا منصوبہ، سفارشات تیار

اربن روٹس کیلئے نئی بسیں خریدنے کا منصوبہ، سفارشات تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) شہر کے اربن روٹس کیلئے نئی بسیں خریدنے کا منصوبہ، سفارشات تیار، غیر ملکی کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان  کی زیر صدارت لاہور کے اربن روٹس کیلئے نئی بسوں کی خریداری سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ،جس میں لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے لاہور میں ٹریفک کے مسائل اور نئی بسوں کی خریداری کے حوالے سے مختلف سفارشات پیش کی گئیں، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مریم خاور نے لاہور کے اربن روٹس سے متعلق حکمت عملی پر بریفنگ دی، اس موقع پر لاہور کی بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹریفک کے مسائل سے متعلق تجاویز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب  خان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی ترقی کیلئے عملی تجربات سے فائدہ اُٹھائیں گے، جرمنی، چیکو سلواکیہ اور چین ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب  اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد الرحمن گیلانی کی ذاتی کاوشوں کی بدولت ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، بیرون ممالک کے وفود جلد پنجاب کا دورہ کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer