( سعود بٹ) نیب لاہور کے باہر ایل ڈی اے سٹی کے متاثرین پھنسی ہوئی رقم کی واپسی کے مطالبہ کے لئے سراپا احتجاج بن گئے، ڈی جی نیب سے قرعہ اندازی کیلئے اجازت دینے کی اپیل کر دی۔
ٹھوکر نیاز بیگ کمپلکس کے باہر متاثرین نے احتجاج کیا، انکاکہنا تھا کہ2013 سے پلاٹوں کی بیلٹنگ اور ڈویلپمنٹ کا انتظار کر کر کے تھک چکے ہیں، ایل ڈی اے نے ابھی تک کوئی واضح پلان نہیں دیا، نیب اس کیس میں تفتیش کر رہا ہے اس کی سب سے بڑی پریشانی فائل ہولڈر کوہے, ایل ڈی اے کا موقف ہے کہ جب تک معاملہ نیب میں ہےکچھ نہیں ہو سکتا۔
جبکہ متاثرین کا کہنا تھا کہ نیب کی تحقیقات پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن نیب ایل ڈی اے کوبیلٹنگ اور ڈویلپمنٹ کا کہے اور کرپٹ کے خلاف کارروائی کرے، متاثرین نے نیب افسران کےمسئلہ حل کروانے کی یقین دہانی پراحتجاج ختم کر دیا۔