علی رامے:محکمہ خزانہ نے مالیاتی اداروں کے بوجھ میں کمی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے کریڈٹ لاس گارنٹی 20 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے اسکیم کے مالی ڈھانچے پر سوالات اٹھاتے ہوئے مختلف ترامیم کی تجاویز پیش کی ہیں۔
محکمہ خزانہ نے کریڈٹ لاس گارنٹی 20 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے، جبکہ بینک کے منافع کو کم کر کے کائبر میں صرف 2.4 رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
مزید برآں، ڈاؤن پیمنٹس کی پالیسی پر نظرثانی کی سفارش کرتے ہوئے خواتین کے لیے 60 فیصد اور مردوں کے لیے 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بڑے فلیٹ مالکان کے لیے سبسڈی 30 سے 40 فیصد تک رکھنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ اسکیم کو مالی طور پر مستحکم بنانے کے لیے اس پر دوبارہ غور ضروری ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت ای ٹیکسی اسکیم کے لیے 3 ارب 50 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔
ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق محکمہ خزانہ کے اعتراضات دور کرنے پر کام جاری ہے۔