ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کل عام تعطیل کا اعلان

کل عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ضلع ننکانہ صاحب میں کل بروز بدھ 5 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 ضلعی انتظامیہ نے ننکانہ صاحب بابا گورونانک کے جنم دن کے موقع پر 5 نومبر کو ضلع ننکانہ صاحب میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،ترجمان ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے 5 نومبر کو ضلع میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 کل 5 نومبربروز بدھ کو ضلع کے تمام سرکاری ادارے، سکول و کالجز بند رہیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بابا گورو نانک دیوجی کے جنم دن کی مناسبت سے پنجاب آنے والے سکھ مہمان یاتریوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں اور پنجاب کی مہمان نوازی کا عالمی سطح پر چرچا ہے۔

وزیراعلیٰ نے سکھ مہمان یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کرنے اور فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی تاکہ یاتری باآرام اور تحفظ کے ساتھ پنجاب میں اپنے دورے سے لطف اندوز ہو سکیں۔