ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ورلڈکپ ٹرافی سے تین فتوحات کی دوری پر، لیکن سیمی فائنل تک رسائی کیسے؟

ICC Mens World Cup, Pakistan's chances to reach in semi finals, City42, England, Sri Lanka, New Zeeland, Cricket Fever, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بنگلور میں آئی سی سی مینز ون ڈےورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان کی کیویز کیخلاف فتح کے بعد پاکستان ٹرافی سے صرف تین میچ دور رہ گیا۔ اس وقت پوائنٹس ٹیبل کی کیا صورتحال ہے؟ پاکستان سیمی فائنل تک کیسے پہنچے گا؟ یہ اہم سوالات اس وقت کرکٹ کے مبصرین کی بحث کا موضوع ہیں۔

 
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35 ویں اور  اہم میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رن سے شکست دے کر  2  قیمتی پوائنٹ حاصل کرلیے۔اس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی ہے اور اب پاکستان کا رن ریٹ بھی بہتر ہوکر مثبت ہوگیا ہے۔

اب سیمی فائنل میں جانے کے لیے گرین شرٹس ایک فتح کی دوری پر ہیں، پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں حقیقتاً بڑھ گئی ہیں، لیکن اس کے لیے شائقین کو انتظار کرنا ہو گا  کہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ میں سری لنکا کو فتح ملے، اگر نیوزی لینڈ سری لنکا کو شکست دینے میں کامیاب نہ ہوا اور پاکستان انگلینڈ کو ہرانے میں کامیاب ہو گیا تو پاکستان کسی دشواری کے بغیر سیمی فائنل میں پہنچ جائے گاْ۔

تاہم اگر سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے میچ میں جیت نیوزی لینڈ کی ہوئی تو اس کے بعد پاکستان کو انگلینڈ سے میچ جیتنے کے بعد رن ریٹ کے معاملہ میں نیوزی لینڈ کو پچھاڑنا ہو گا جس کے لئے ضروری ہو گا کہ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل ہو اور نیوزی لینڈ کو سری لنکا کے خلاف بہت بڑے مارجن سے کامیابی حاصل نہ ہو۔