رائےونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ نماز فجر کے بعد ختم ہوگا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کی اجتماع گاہ میں آج عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کا تیسرا  اور آخری روز ہے۔ اجتماع کا پہلا مرحلہ آج اتوار کی صبح نماز فجر کے بعد دعا کے ساتھ مکمل ہو جائے گا۔

تین روزہ اجتماع کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے مختلف  علاقوں سے لوگوں کی رائیونڈ آمد جاری ہے۔اجتماع میں سرگودھا، بنوں، راولپنڈی، دیر, باجوڑ، اور سندھ سے مندوبین شریک ہیں۔

تبلیغی اجتماع میں قومی اور بین الاقوامی سکالرز اور علماء اکرام کے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ مولانا احمد لاٹ آف انڈیا کی جانب سے آج فجر کے بعد اختتامی دعا کروائی جائے گی۔

سالانہ اجتماع رائےونڈ کا دوسرا دور بروز جمعہ 10 نومبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گا۔