ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس

محسن نقوی کا ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درِ نایاب) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حکم جاری کیا ہے کہ شادی کی تقریبات میں رات 10 بجے کے اوقات کار اور ون ڈش پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے۔

 نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، انہوں نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی کے لئے  ہدایات جاری کر دیں ۔

 ان کا مزید کہنا ہے کہ ون ڈش اور رات 10بجے کے اوقات کار پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے، ہالز کے ساتھ فارم ہاؤسز میں ہونے والی شادی تقریبات میں بھی ون ڈش یا اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے، ون ڈش یا اوقات کار کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

Ansa Awais

Content Writer