گروی مکان واپس لینے کے کیس میں قانونی نکتہ سامنے آگیا

Mortgage property
کیپشن: Mortgage property
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) گروی دیا گیا مکان واپس لینے کا کیس، گروی جائیداد کی واپسی کیلئے کیس دائر کرنے کی مدت ساٹھ سال ہے، سول کورٹ میں زیرسماعت کیس میں قانونی نکتہ سامنے آگیا۔

سول کورٹ میں لوہاری کے ایک شخص شیخ شاہد نے باپ کے مرنے کے 30 سال بعد گروی دیئے مکان کے حصول کیلئے دعویٰ دائرکر دیا، دعوے میں قانونی نکتہ اُٹھایا کہ گروی دی گئی جائیداد کی واپسی کا دعویٰ دائر کرنے کی معیاد ساٹھ سال ہے، کوئی متاثر شخص یا اس کے وارث اپنی جائیداد کے حصول کیلئے دعویٰ ساٹھ سال تک دائر کر سکتا ہے۔

 عدالت میں وسیم راجپوت ایڈووکیٹ کی وساطت سے موقف اختیار کیا گیا کہ درخواستگزار کے باپ نے زندگی میں مکان پرویز کو دیا، جس نے خالی کرنے سے انکار کردیا۔ باپ مرگیا پرویز اس پر قابض ہو گیا، اب وہ جوان ہوئے ہیں، مکان پرویز سے واپس دلوایا جائے۔ ہائیکورٹ کے آرڈر سامنے آنے پر عدالت نے فریقین کو پچیس نومبر کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer