علی ظفر اور فواد دے دو کوہلی لے لو، بھارتیوں کی پیشکش

Indian Cricketer Kohli
کیپشن: Indian Cricketer Kohli
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی )بھارتی کرکٹ و فلم شائقین نے علی ظفر اور فواد خان کے بدلے پاکستانی مداحوں کو ویرات کوہلی دینے کی پیش کش کردی جب کہ ساتھ میں روہت شرما اور رشابھ پنت مفت میں دینے کی ہامی بھی بھرلی۔

 بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھارت میں چند افراد کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے اور ان کی کم سن بیٹی کو ریپ کو دھمکی دینے کے بعد ایک پاکستانی خاتون نے بھارتی افراد کو ٹوئٹ میں طعنہ دیا کہ اگر انہیں ویرات پسند نہیں تو پھر انہیں پاکستان کے حوالے کردیا جائے۔ 

سوہا تاز نامی خاتون نے مختصر ٹوئٹ کی کہ ہمیں دے دو ویرات کوہلی اگر پسند نہیں آ رہا تو، ان کی مختصر ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اس پر نہ صرف پاکستانی کرکٹ و فلم بلکہ بھارتی فلم و کرکٹ شائقین نے بھی کمنٹس کیے اور دونوں ممالک کے مداحوں کے درمیان شخصیات کے تبادلے کی بحث شروع ہوگئی، زیادہ تر بھارتیوں نے ہامی بھری کو وہ علی ظفر اور فواد خان کے بدلے ویرات کوہلی پاکستان کو دینے کے لیے تیار ہیں۔

بعض بھارتی مداحوں نے کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانیوں کو یہ پیش کش بھی کی کہ وہ ویرات کوہلی کے بدلے بابر اعظم کو بھارت کے حوالے کریں اور ساتھ میں رشابھ پنت بھی مفت میں لے لو، ایک بھارتی مداح نے پاکستانیوں کو مہوش حیات اور نیلم منیر کے بدلے راکھی ساونت دینے کی پیش کش بھی کی۔

Sughra Afzal

Content Writer