ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار عاطف اسلم بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

گلوکار عاطف اسلم بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)ایک اور شوبز سٹار ایف بی آر کے شکنجے میں آگیا، ایف بی آر نے شہرہ آفاق گلوکار عاطف اسلم پر 5کروڑ 80لاکھ روپے انکم ٹیکس عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کا سال 2018کا انکم ٹیکس آڈٹ کرکے ٹیکس عائدکیا گلوکار عاطف اسلم نے دوبئی میں واقع اپنے فلیٹس گوشواروں میں ظاہر نہیں کئے تھے ایف بی آر نے عاطف اسلم کے بنک اکاؤنٹس اور اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کررکھی تھی ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم پر ٹیکس عائد کرکے نوٹس جاری کردیا۔

یاد رہے اس سے قبل  پاکستانی اداکار اور چاکلیٹی ہیرو فواد خان بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے تھے، فواد خان نے بیرون ملک کی آمدن ایک کروڑ 17 لاکھ ڈالر ظاہر کی، ایف بی آر نے چھان بین شروع کرکے ایف آئی ایسے فلمسٹار کی پانچ سالہ ٹریول ہسٹری مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق فواد خان نے 2019 کے انکم ٹیکس گوشوارے میں ایک کروڑ 17 لاکھ ڈالر غیر ملکی آمدن ظاہر کی، فواد خان کی بیرون ملک سے ظاہر کردہ آمدن ایک ارب  88 کروڑ روپے بنتی ہے۔ ایف بی آر فلمسٹار فواد خان کو ادائیگیاں کر نے والوں سے بھی رابطہ کرے گا جبکہ فواد خان کا سال 2017 کا آڈٹ بھی شروع ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer