ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا مشن بتا دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا مشن بتا دیا
کیپشن: City42 - CM Punjab Usman Buzdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میرا اثاثہ میرے صوبے کے عوام ہیں۔ عوامی مسائل کا حل ہی میری ترجیح ہے۔ صوبے کا وزیر اعلیٰ بھی عوام سے ہے، میرا کوئی دوسرا ایجنڈا نہیں، میرا مشن صرف عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ آفس میں مختلف شہروں سے آئے لوگوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مافیا کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ قبضہ مافیا کی طرح قانون شکنی میں ملوث دیگر گروہوں کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں کمزور کے ساتھ کھڑا ہوں اور ظالم کے خلاف۔ کسی کو بھی عوام کا حق نہیں مارنے دوں گا۔ تحریک انصاف نے اس تبدیلی کے لئے عملی جدوجہد شروع کر دی ہے۔پنجاب میں نئے پاکستان کی سوچ کے مطابق ہی سب کچھ ہوگا۔

لوگوں نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دل میں عام آدمی کے مسائل کے حل کی تڑپ موجود ہے- ہم ماضی میں وزیراعلیٰ آفس میں داخل ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے وزیراعلیٰ آفس کو عام آدمی کیلئے کھول دیا ہے جس طرح آپ لوگوں کے مسائل سنتے ہیں وہ لائق تحسین ہے اور پنجاب کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ آپ جیسا عوامی وزیراعلیٰ ہمہ وقت لوگوں کیلئے کام کر رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer