(سعید احمد سعید) لاہور کی فضائی حدود کا مخصوص روٹ عارضی طور بند کر دیا گیا۔متعلقہ ایئرلائنز کو و پیشگی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ فضائی حدود کےمخصوص روٹ پر4 سے 6 مئی تک روزانہ صبح 7:15 سے 3:30 تک پابندی رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق ائیر ٹریفک کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے،27 ہزار فٹ تک فضائی راستہ محدود کر دیا گیا ہے،پروازیں متبادل روٹس استعمال کریں گی، مسافروں کو ممکنہ تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے،سول ایوی ایشن کی جانب سے حفاظتی اقدام کئے گئے ہیں اورمتعلقہ ایئرلائنز کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا ہے۔