ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی بنیاد مضبوط معاشی روابط ہیں: نیٹلی بیکر

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی بنیاد مضبوط معاشی روابط ہیں: نیٹلی بیکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ امریکہ میں سرمایہ کاری کے مواقع کا آغاز سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ سے ہوتا ہے، 3 سے 6 مئی تک 16 پاکستانی کاروباری شخصیات سلیکٹ یو ایس اے سمٹ میں شرکت کر رہی ہیں۔ 

 امریکی ناظم الامور  نے اپنے بیان میں کہا کہ سمٹ میں 100 سے زائد ممالک کے تقریباً 6 ہزار شرکاء متوقع ہیں۔ سلیکٹ یو ایس اے سمٹ امریکہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کا اہم ترین ایونٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف کانفرنس نہیں بلکہ امریکی قیادت سے براہ راست روابط کا بہترین موقع ہے ۔ 

نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی بنیاد مضبوط معاشی روابط ہیں، سرمایہ کاری اور جدت کے ذریعے روزگار اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو امریکہ میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے میں معاونت پر خوشی ہے۔