عابد چودھری:لاہور میں پولیس نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والے بین الاضلاعی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ستارہ کالونی سے حراست میں لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔ گرفتار افراد شیخوپورہ، لاہور، حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں 26 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزمان خواتین اور فیکٹری ورکرز کو گن پوائنٹ پر نشانہ بناتے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انہیں بازاروں میں واردات سے قبل ریکی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، 8 موبائل فونز اور 2 پستول برآمد کر لیے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں فرمان اور علی رضا شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے اور گروہ کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔