ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم ڈی واسا لاہور کی ترقیاتی منصوبے مون سون سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت

ایم ڈی واسا لاہور کی ترقیاتی منصوبے مون سون سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:لاہور میں واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر غفران احمد کی زیر صدارت ترقیاتی اور آپریشنل امور سے متعلق ایک جامع اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف منصوبوں اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 2 اور سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ آپریشن اینڈ مینٹیننس، عوامی شکایات کے ازالے، ڈی سلٹنگ سرگرمیوں اور دیگر اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز عبدالطیف اور ذیشان بلال سمیت تمام ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ مختلف شعبہ جات کی جانب سے اپنی کارکردگی اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 2 مکمل کر لیا گیا ہے، جس پر ایم ڈی واسا نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس کو مکمل طور پر کلیئر کیا جائے۔

ایم ڈی واسا نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اے ڈی پی منصوبوں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور عوامی شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام ترقیاتی منصوبے مون سون سیزن سے قبل مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

اجلاس میں ریونیو میں اضافے کے لیے اقدامات اور نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔