ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس او پیز،سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پربلاامتیاز کارروائی ہو گی:سی سی پی او لاہور

ایس او پیز،سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پربلاامتیاز کارروائی ہو گی:سی سی پی او لاہور
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہور میں کفایت شعاری اور سمارٹ لاک ڈاؤن مہم کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس نے سخت کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق حالیہ کارروائیوں کے دوران سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 2,395 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں 1,608 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ کاروباری اوقاتِ کار سے متعلق جاری ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایس او پیز اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

سی سی پی او نے مزید کہا کہ لاہور پولیس قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے، جبکہ کاروباری افراد پر زور دیا گیا ہے کہ وہ قوانین پر عملدرآمد کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔