ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی ٹریفک کی لاہور ٹریفک پولیس کو پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر شاباش

ڈی آئی جی ٹریفک کی لاہور ٹریفک پولیس کو پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر شاباش
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے سی ٹی او لاہور اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ میچز کے دوران ٹریفک کی روانی کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا گیا۔

ترجمان کے مطابق شائقینِ کرکٹ کے لیے بہترین پارکنگ انتظامات اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں، جس سے شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انٹرنیشنل اور نیشنل میڈیا نے بھی سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو سراہا، جبکہ شائقینِ کرکٹ نے بھی بہترین ٹریفک مینجمنٹ پر ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا تھا کہ ایک بڑے انٹرنیشنل ایونٹ کے دوران مثالی ٹریفک انتظامات لاہور ٹریفک پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔