ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زندہ دلان لاہورکی کرکٹ سےمحبت دیکھ کربہت متاثرہواہوں:محسن نقوی

زندہ دلان لاہورکی کرکٹ سےمحبت دیکھ کربہت متاثرہواہوں:محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لاہور کے شائقینِ کرکٹ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے عوام نے ایک بار پھر اپنے شاندار رویے اور کھیل سے محبت کا ثبوت دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم میں شائقین کا جوش و خروش اور نظم و ضبط قابلِ دید تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تماشائیوں نے نہ صرف میچ کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا بلکہ دونوں ٹیموں کو کھلے دل سے داد بھی دی، جو کھیل کی اصل روح کی عکاسی کرتا ہے۔

محسن نقوی نے ہی بھی کہا  کہ لاہور کے شہریوں نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ وہ کرکٹ سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں۔ زندہ دلانِ لاہور کی کرکٹ سے محبت دیکھ کر وہ بے حد متاثر ہوئے اور اس جذبے کو پاکستان کرکٹ کے لیے انتہائی مثبت قرار دیا۔