ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری

لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

 پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 468 کومبنگ آپریشنز کیے گئے جن میں 15,500 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی۔

آپریشنز کے دوران 47 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ 41 مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے جن میں 3368 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ان کارروائیوں میں سنگین جرائم میں ملوث 137 اشتہاری مجرم، 74 عدالتی مفرور اور 45 عادی جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید برآں، گرفتار افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔

 پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 9 خطرناک مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔