حکومت نے 70فیصد گندم خریداری ٹارگٹ حاصل کرلیا

Punjab govt Wheat procurement campaign
کیپشن: Punjab govt Wheat procurement campaign
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پنجاب حکومت نے گندم خریداری ٹارگٹ 70 فیصد مکمل کر لیا ، مہم میں اب تک 24 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی، کسانوں کو باردانہ کی فراہمی کا عمل بھی 93 فیصد مکمل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق  گندم خریداری مہم کےدوران پنجاب حکومت نے 70 فیصد خریداری  ٹارگٹ مکمل کر لیا,رواں سال35لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری ٹارگٹ رکھا گیاتھا,یکم اپریل سےشروع ہونیوالی  گندم خریداری مہم میں اب تک24لاکھ 50ہزارمیٹرک گندم خریدی جا چکی ہے جبکہ کسانوں کو برادانہ کی تقسیم بھی تقریباًمکمل کر لی گئی ہے،کسانوں کو ٹارگٹ کےمطابق 93 فیصد باردانہ تقسیم کر دیا گیا ہے،

شہر میں پانچ مقامات پر گندم خریداری مراکز قائم ہیں جہاں کسانوں سے 1800 روپے من کے حساب سے گندم خریدی جا رہی ہے،کسانوں کی سہولت کے پیش نظر باردانہ کی فراہمی کے لیے آن لائن ایپ بنائی گئی  ہے جس سے باآسانی کسان رجسٹریشن کروا کر باردانہ حاصل کر سکتے ہیں،حکومتی گندم خریداری ٹارگٹ پورا ہونے پر پرائیویٹ افراد گندم خرید سکیں گے۔