سٹی42: دنیا بھر کی طرح لاہورمیں بھی انٹرنیشنل فائرفائٹرڈے منایا جا رہا ہے ، ریسکیو 1122 کی جانب سےتقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جان ہتھیلی پر رکھ کہ آگ سے لوگوں کوبچاتے، یہ ہیں ریسکیو 1122 کے فائرفائٹرز جنہوں نے انٹرنیشنل فائر فائٹرڈے پرآگ بجھانے اوربلند عمارتوں میں پھنسے لوگوں کونکالنے کاعملی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پرڈی جی ریسکیو رضوان نصیر نے کہا کہ تمام فائرفائٹرکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سب عمارتیں بناتے وقت فائرسیفٹی کے قوانین پر عمل کریں تاکہ آگ لگنے کی صورت میں کم سے کم نقصان ہو۔
فائرفائٹرز کا کہنا تھاکہ لوگوں کی جان بچانا ان کا فرض ہے، مستقبل میں بھی اپنے فرائض ایمانداری سےادا کر کے لوگوں سےدعائیں لیں گے، تقریب میں بہترین فائرفائٹرزکواعلی کارکردگی پر انعامات بھی دیئےگئے۔