ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوسری خاتون سے شادی کیوں کی؟ملزمہ نے دوست پرتیزاب پھینک دیا

دوسری خاتون سے شادی کیوں کی؟ملزمہ نے دوست پرتیزاب پھینک دیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری: کاہنہ میں تیزاب پھینکنے کے واقعے میں مرکزی ملزمہ روبینہ بی بی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق متاثرہ شخص اور ملزمہ کے درمیان پرانی دوستی تھی۔

واقعے کی تفصیلات کے مطابق، سفیان نے چند روز قبل کسی اور خاتون سے شادی کرلی تھی، جس پر روبینہ بی بی کو رنج تھا۔ ملزمہ نے بہانے سے سفیان کو گھر بلا کر تیزاب پھینکا۔ اس واقعے میں متاثرہ شخص کے کپڑے اور جسم کے کچھ حصے جھلس گئے۔

کاہنہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمہ کو غلام حسین کالونی، کاہنہ سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق روبینہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔