ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ بھر کے تمام فلٹریشن پلانٹس کو مخصوص نمبرز الاٹ کرنے کا فیصلہ

صوبہ بھر کے تمام فلٹریشن پلانٹس کو مخصوص نمبرز الاٹ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دورِ نایاب:صوبہ بھر کے تمام فلٹریشن پلانٹس کے لیے واضح شناختی نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 پلانٹس کے باہر ہیلپ لائن نمبر، پلانٹ نمبر، آپریٹر کا نام اور موبائل نمبر درج کیے جائیں گے۔

 صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس میں سی ای او صاف پانی اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر نے تفصیلی بریفنگ دی۔

تمام فلٹریشن پلانٹس کی جیو ٹیگنگ 10 روز کے اندر مکمل کی جائے گی، جبکہ فلٹر خراب ہونے کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ رواں ماہ پلانٹس پر آگاہی فلیکس لگوائی جائیں گی۔

بلال یاسین  کا کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں تمام فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کی جائےگی،دوسرے مرحلے میں نئی میمرین لگوائی جائیں گی اور بعد ازاں نئے میمبرین نصب کیے جائیں گے، تاکہ شہریوں کو صاف اور محفوظ پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔