لاہور; رائیونڈ سٹی میں ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار

 لاہور; رائیونڈ سٹی میں ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں بدستور جاری ہیں, رائیونڈ سٹی کے علاقے میں ڈاکو شہری طارق سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے. 

واردات بابلیانہ گاؤں کے قریب سہ پہر 2 بجے کے لگ بھگ ہوئی, 3 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر شہری طارق سے موٹر سائیکل اور نقدی چھینی اور فرار ہو گئے۔ 

 سٹی 42 نے واردات کے بعد فرار ہوتے ملزم کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی. سی سی ٹی وی میں ایک ملزم چھینی گئی موٹر سائیکل پر فرار ہوتا نظر آتا ہے۔ چیخ و پکار اور ملزم کا تعاقب کرتا متاثرہ شہری بھی اسکے پیچھے بھاگتا دکھائی دیتا ہے۔

متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ رائیونڈ سٹی میں جمع کرا دی۔