سیوریج کا مسئلہ سنگین ،وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے

 سیوریج کا مسئلہ سنگین ،وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر کے بیشتر علاقوں میں سیوریج کا مسئلہ حل نہیں ہو پارہا ، جس میں علاقہ نواب ٹاؤن بھی ہے جہاں گزشتہ 6 ماہ سے سیوریج کا مسئلہ جڑ پکڑرہا ہے، انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے علاقے کی گلیوں میں گندا پانی جمع ہو گیا ہے۔

رائیونڈ روڈ سے ملحقہ نواب ٹاؤن میں سیوریج کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔ نواب ٹاؤن کے گلی محلوں میں گٹروں کے ڈھکن غائب ہونے کی وجہ سے پانی باہر آکر جمع ہوگیا ہےجس کے باعث وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔

نواب ٹاؤن کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ سے سیوریج کا مسئلہ ہے جسے حل نہیں کیاجارہا،انتظامیہ کو مسئلے سے بیشتر دفعہ آگاہ کیا مگر کسی نے توجہ نہیں دی، اپنی مدد آپ کے تحت سویپرز کو بلوا کر گٹر صاف کراولیتے ہیں۔یہی نہیں سیوریج کے پانی کے باعث آنے جانے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔