مریم نواز کا پنجاب میں پہلا مفت کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان

مریم نواز کا پنجاب میں پہلا مفت کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (راؤ دلشاد) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے ویلنشیا ٹاؤن  کے قریب  پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال  بنانے کا اعلان کردیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کوکینسر اسپتال کی سائٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی، انہوں نے کینسرہسپتال کی مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا اور ہسپتال کیلئے  دنیا بھر سے بہترین سپیشلسٹ ڈاکٹربلانےکی ہدایت  کر دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کیلئے سرکاری کینسر اسپتال  بنائیں گے جہاں  بہترین ڈاکٹر اورجدید ترین مشینری لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  پنجاب کے پہلےسرکاری کینسراسپتال میں مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔