فلم ”ہوئے تم اجنبی“ کا میوزک لانچ کردیا گیا

فلم ”ہوئے تم اجنبی“ کا میوزک لانچ کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اینکر پرسن اور مصنف کامران شاہد کی فلم ”ہوئے تم اجنبی“ کا میوزک لانچ کردیا گیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی نئی پاکستانی فلم ”ہوئے تم اجنبی“ کے شاندار میوزک کے لانچ کی تقریب کا اہتمام کراچی میں کیا گیا جس میں میڈیا کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر انتہائی باصلاحیت ہدایت کار اور اسکرپٹ رائٹ کامران شاہد کے علاوہ سہیل احمد‘ علی خان‘ شمعون عباسی‘ محمود اسلم، فیصل قریشی اور میکال ذوالفقار بھی موجود تھے۔

پروگرام کے ٹائٹل سانگ ”ہوئے تم اجنبی “کی ویڈیو پیش کش سے ہوا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ بانسری کے ماہر اور میوزک کمپوزر باقر عباس کے کمپوز کردہ اس گانے کو علی ظفر جیسے شاندار گلوکار نے اپنی سریلی آواز میں پیش کیا ۔ٹائٹل گانے کی ویڈیو کے بعد 13 منٹ کی جھلکیاں پیش کی گئیں جس میں فلم کے دلچسپ سین کے ساتھ ساتھ دو مزید گانوں کی جھلکیاں بھی شامل تھیں۔ اس رومانوی داستان میں صوفی موسیقی کی ملکہ عابدہ پروین‘  باقر عباس‘ ساحر علی بگا‘ نجات اور نوید ناشاد جیسے لیجنڈز کی دل کو چھو لینے والی موسیقی کے گیارہ شاہکار پیش کئے گئے ہیں۔ علی ظفر کے علاوہ عابدہ پروین اور عاصم اظہر نے فلم میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

فلم کی جھلکیوں کے بعد ہال ‘پھراس کے بعد ریڈ کارپٹ ایریا میں فلم کے نمایاں ستارے اور دیگر عملہ ‘میڈیا کی جانب سے کئے گئے سوالوں کے جواب دینے کے لیے مستعد تھا ۔
واضح رہے کہ ستاروں سے سجی شدیدمحبت کی یہ رومانوی داستان پاکستان اور بھارت کے درمیان 1971ء کے منفرد اور تاریخی پس منظر میں فلمائی گئی ہے۔اس فلم میں میکال ذوالفقار کے مقابل سعدیہ خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جب کہ دیگر تجربہ کار ستاروں میں شفقت چیمہ‘ ثمینہ پیرزادہ‘ عائشہ عمر‘ عدنان جیلانی اور شاہد شامل ہیں۔ یہ فلم پاکستان میں مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کی طرف سے تقسیم کی جارہی ہے اور اسے شاہد فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer