قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا

قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قومی ایئرلائن نے حج 2023کیلئے فلائٹ آپریشن اورپرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کردیا.
قومی ایئرلائن 21مئی سے 2اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی,قومی ایئرلائن نے پرائیوٹ حج کے تحت جانے والے مسافروں کے کرایوں میں870ڈالر سے لیکر1180ڈالر کرائے مقرر کردیا.
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ حج کے تحت یہ کرائے ساوتھ ریجن جس میں کراچی،کوئٹہ،سکھر،حیدرآباد سے جانیوالے عازمین کے کرایوں میں کیا گیا ہے۔نارتھ سیکٹر سے جانیوالے لاہور،اسلام آباد،پشاور ، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ 910ڈالر سے لیکر1220ڈالرکرائے مقرر کئے گئے ہیں۔ ممکنہ طور پرسرکاری حج کے تحت جانیوالے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی
ممکنہ طور پر3لاکھ10ہزار روپے سے لیکر3لاکھ30ہزار متوقع ہے ۔
مکمل سرکاری حج10لاکھ25ہزار روپے تک ہوگا ،پی آئی اے ممکنہ طور پر 38ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی جبکہ44ہزار سے زائد سعودی ایئرلائن باقی پاکستان سے آپریٹ ہونیوالی 2نجی ایئرلائن آپریٹ ہوں گی۔پی آئی اے اپنے حج فلائٹ آپریشن جدہ اور مدینہ کیلئے بوئنگ777اور ایئربس320استعمال کرے گی۔