ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج رات پاکستانی وقت کے مطابق چاند 12 بج کر 43 منٹ پر عین خانہ کعبہ پر ہو گا

آج رات پاکستانی وقت کے مطابق چاند 12 بج کر 43 منٹ پر عین خانہ کعبہ پر ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2023 میں پہلی مرتبہ آج رات کو چاند عین کعبہ شریف کے اوپر ہوگا جس کو سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق رات 10 بجکر 43 منٹ پر دیکھا جاسکے گا ۔

 سعودی ماہر فلکیات سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابوزہرہ کا کہنا ہے کہ سال 2023 میں پہلی مرتبہ ہفتے کی رات کو چاند کعبہ شریف کے عین اوپر ہوگا اور اس دلفریب نظارے کو رات 10 بجکر 43 پر دیکھا جاسکے گا اس وقت چاند 89.5 ڈگری پر ہوکر 93 فیصد روشن ہوگا ۔واضح رہے کہ آج رات چاند پاکستانی وقت کے مطابق 12 بج کر 43 منٹ پر عین خانہ کعبہ پر ہو گا ۔

ابوزہرہ کا کہنا ہے کہ عرب ممالک سمیت دیگر دنیا کے افراد چاند عین کعبہ شریف کے اوپر ہونے کی صورت میں قبلہ رخ کا تعین کرسکیں گے۔