سٹی42: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکومت سندھ کو درپیش تمام ترقیاتی مسائل حل اور تحفظات فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کر دی.
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں مختلف معاملات پر بات ہوئی ۔ وزیر اعظم نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کا حکم بھی دے دیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وفاقی وزراء کو سندھ حکومت کے مالی و اقتصادی اور دیگر مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری میں تمام صوبوں کو اعتماد میں لینے اور ان کی مشاورت کو شامل کرنے ہدایت بھی کر دی۔
ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، سردار اویس خان لغاری ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.
وزیرِ اعظم کی حکومت سندھ کو درپیش تمام ترقیاتی مسائل اور انکے تحفظات کو دور کرنے کی فوری ہدایت.
وزیرِ اعظم کی سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کو تیز کرنے کی ہدایت.
معیشت کی بحالی کے لیے وفاق اور صوبوں کے مابین اشتراک ناگزیر ہے، وزیراعظم
پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیں متحد ہو کر مسائل کے حل تلاش کرنا ہوں گے، وزیراعظم
ملک کا معاشی استحکام ہمارا بنیادی مقصد ہے، وزیراعظم
وزیراعظم کی متعلقہ وفاقی وزراء کو سندھ حکومت کے مالی و اقتصادی اور دیگر مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے کی ہدایت
وزیراعظم کی آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری میں تمام صوبوں کو اعتماد میں لینے اور ان کی مشاورت کو شامل کرنے ہدایت