ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

18لاکھ ٹن گندم خریدنے کے فیصلے پر محسن نقوی کا شہباز شریف کو خراج تحسین

18لاکھ ٹن گندم خریدنے کے فیصلے پر محسن نقوی کا شہباز شریف کو خراج تحسین
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)گندم کی خریداری کا ہدف 18لاکھ ٹن کرنے کے فیصلے پر محسن نقوی نےوزیراعظم  شہباز شریف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہبازشریف کے گندم کی خریداری کے فیصلے کو کسان دوست اقدام قرار دیتے ہوئے  اپنی  ٹویٹ میں کہا کہ   کوئی ہے جو ہمارے کسانوں کی محنت اور لگن کو صحیح معنوں میں سمجھتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاسکو کے گندم کی خریداری کے ہدف کو 1.4 ملین ٹن سے بڑھا کر 1.8 ملین ٹن کرنے کی منظوری دے کر قابل تحسین قدم اٹھایا ہے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ یہ کسان دوست اقدام ہماری زرعی برادری کی حمایت اور فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے شہباز شریف کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔