ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر کالونی،اوباش کی دو سالہ معصوم بچے سے زیادتی

Nishtar colony,man arrested,rape with child
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:نشتر کالونی پولیس کی ون فائیو کال پر بروقت کارروائی، دو سالہ معصوم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے جنسی درندے کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے مطابق نشتر کالونی پولیس کو ون فائیو پر اطلاع دی گئی کہ ایک اوباش شخص کو مقامی افراد نے رنگے ہاتھوں دو سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے پکڑ لیا ہے ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور 2 سالہ بچے کےساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم فیصل گرفتار کر لیا ۔ پولیس حکام کے مطابق فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں ، ملزم کےخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔