میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج،درجنوں افراد ہلاک

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج،درجنوں افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے 38 افراد فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے ایک ماہ کے دوران فورسز کی فائرنگ سے ہونے والی یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں جس پر اقوام متحدہ نے اسے ایک ’خونی دن‘ قرار دیا۔ اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے میانمار کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز میانمار میں ہونے والے احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کی حیرت انگیز تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں عینی شاہدین کا بتانا ہےکہ فورسز نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی۔

اقوام متحدہ کے نمائندہ نے کہا کہ میانمار میں فوجی بغاوت کے آغاز سے اب تک 50 افراد کو قتل کیا جاچکا ہے، اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں غیر مسلح طبی عملے پر بھی شدید تشدد کیا گیا۔

دوسری جانب میانمار میں شہریوں کی ہلاکت پر برطانیہ نے فوری طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ امریکا کا کہنا ہےکہ وہ میانمار کی فوجی قیادت کے خلاف مزید پابندیوں پر غور کررہا ہے۔اس کے علاوہ میانمار کے پڑوسی ممالک نے بھی فوج پر زور دیا ہے کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں سے باز رہے۔

میانمار میں یکم فروری کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے منتخب حکومت کو گھر بھیج دیا اور کئی رہنماؤں کو گرفتار کررکھا ہے جس کے خلاف ملک بھر میں شدید احتجاج اور سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے۔

فوجی بغاوت کے خلاف سڑکوں پرموجود عوام فوری طور پر فوجی حکمرانی کا خاتمہ اور آنگ سان سوچی سمیت گرفتار رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer