ٹرینوں کا متاثرہ شیڈول بحال نہ ہوسکا

ٹرینوں کا متاثرہ شیڈول بحال نہ ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: ٹرینوں کا متاثرہ شیڈول بحال نہ ہوسکا، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔

 ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے آنے والی تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ، گرین لائن 1 گھنٹہ علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ، عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ، ملت ایکسپریس 1 گھنٹہ، اکبر ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

 فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ پاکستان ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ، جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ قراقرم ایکسپریس 1 گھنٹہ، شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار رہی، ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Shazia Bashir

Content Writer