صوبائی وزیر کی وفاقی حکومت کوسنجیدہ ہونے کی درخواست

صوبائی وزیر کی وفاقی حکومت کوسنجیدہ ہونے کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: صوبائی وزیر نے اہم مسئلے پر  وفاقی حکومت کو سنجیدہ ہونے کا مشورہ دے دیا۔

لاھور کالج براے خواتین یونیورسٹی میں 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سمارٹ پلانٹیشن کی اختتامی تقریب وزیر زراعت پنجاب نعمان لنگڑیال کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی، کہتے ہیں کہ گرمی کے موسم میں ٹٹڈی دل کے حملے کا خطرہ ہے جسکے بارے میں کئی مرتبہ وفاقی کو آگاہ کر چکے ہیں۔

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں سمارٹ پلانٹیشن کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا، کانفرنس آرگنائزر ڈاکٹر فرح خان سمیت ملکی اور غیر ملکی مندوبین بے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا ہماری زراعت پر بڑا اثر پڑا ہے تاہم وفاقی حکومت نے 300 ارب اس کے حوالے سے مختص کئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل ایک بہت بڑا مسلۂ ہے اور وہ وفاقی حکومت سے ایک مرتبہ پھر درخواست کرتے ہیں کہ اس اہم مسئلے کو سنجیدگی سے حل کریں ورنہ گرمیوں میں ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ ہے تاہم پنجاب حکومت نے ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے پچاس کروڑ روپے کا بجٹ مختص کر دیا ہے۔

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر بشری مرزا کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس سے بین الاقوامی ریسورس پرسن سے تحقیقی تعاون میں مدد ملےگی کیونکہ سمارٹ پلانٹیشن ہی واحد حل ہے جو ماحول کو بہتر بنا سکیں اور اپنی آنے والی نسلوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچایا جا سکے۔

کانفرنس کے اختتام پر ملکی اور غیر ملکی مندوبین کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer