صوبہ بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی،الرٹ جاری

صوبہ بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی،الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤدلشاد) لاہورسمیت سینٹرل ونارتھ پنجاب کےاضلاع میں جمعرات سےہفتہ تک طوفانی بارشوں اورآندھی کےخدشے کےپیش نظرپنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نےتمام اضلاع کی انتظامیہ کوالرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق موسم کی انگڑائی اور ممکنہ طوفانی بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی راجہ خرم شہزاد عمر نےسٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتےہوئےکہاکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے موسمی صورتحال پر الرٹ جاری کیاگیاممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نےکہاکہ ممکنہ طوفانی بارشوں کا نیاسلسلہ ممکنہ طور پر کل سے شروع ہوگاتاہم ممکنہ بارشوں سے کسی بھی بڑے نقصان کا اندیشہ نہیں تاہم کہیں کہیں اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے,دوسری جانب ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے طارق فاروقہ نےکہاکہ ڈی جی خان میں گزشتہ رات بارش ہوئی ہےوہاں زیادہ امکان آندھی آنےکا ہےلیکن وہاں بھی ممکنہ تیاری کرلی گئی ہے۔
لاہور، راولپنڈی، اٹک، جہلم، سرگودھا سمیت اپر پنجاب اور وسطی پنجاب کے اضلاع میں ممکنہ بارشوں کاخدشہ ظاہر کیاگیا ہے،لاہور میں کل کے دن گرج چمک کیساتھ تیز بارش کی توقع ہے جبکہ آج دوپہر کے اوقات میں شہر میں مطلع ابر آلود ہو جائے گا،شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں 2 سے 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلتی رہے گی جبکہ ہو امیں نمی کا تناسب 66 فیصد تک رہے گا, محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام شہر میں داخل ہونیوالا بارش کا سسٹم ہفتے کے روز تک بارش برسائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer