اورنج لائن ٹرین منصوبہ؛ برق رفتاری سے کام جاری، 86 فیصد سول ورک مکمل

اورنج لائن ٹرین منصوبہ؛ برق رفتاری سے کام جاری، 86 فیصد سول ورک مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: اورنج لائن ٹرین پر ٹرین کا 86 فیصد سول ورک مکمل، سنٹرل سٹیشن کی کھدائی اور665پائلزکی تنصیب مکمل کر لی گئی۔ ٹاپ کنکریٹ سلیپ کی تیاری کا عمل جاری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے اورنج لائن ٹرین پر برق رفتاری سے ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جا رہا ہے۔ اورنج لائن ٹرین کا 86 فیصد  سول و رک مکمل کر لیا گیا ہے۔  جبکہ 26 میں سے 4 سٹیشنز کو مکمل کیا گیا  ہے۔ جن  میں محمود بوٹی ، اسلام پارک، سلامت پورہ اور ڈیرہ گجراں شامل ہیں، جبکہ مال روڈ جی پی او چوک پر سنٹرل سٹیشن کی تعمیربھی تیزی سے جاری ہے۔

علاوہ ازیں سنٹرل سٹیشن پر کھدائی اور 665 پائلز کی تنصیب سو فیصد مکمل کر لی گئی ہے۔ سٹیل ورک کا کام 60 فیصد جبکہ کنکریٹ ٹاپ سلیپ کا کام 20 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ دوسری جانب سنٹرل سٹیشن کو انارکلی سے ملانے  والے بیرل پر 90 فیصد پائلز کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے اور ٹاپ کنکریٹ سلیپ 35 فیصد مکمل کر لی گئی ہے ۔