سٹی 42 : راولپنڈی کی روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی تشہیر کرنے والا شخص گرفتار کرلیا۔
ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔ سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے ویڈیو سامنے آنے پر نوٹس لیتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
روات پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرکے پسٹل برآمد کر لیا ۔