ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرہ ویزے کی آڑ میں گداگروں کی سمگلنگ کرنیوالا ملزم گرفتار

عمرہ ویزے کی آڑ میں گداگروں کی سمگلنگ کرنیوالا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے کی آڑ میں گداگروں کی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ۔ 

ترجمان کے مطابق ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت سردار محمد عادل کے نام سے ہوئی۔ ملزم عمرہ ویزہ کی آڑ میں انسانی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا، ملزم نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر خواتین کو عمرہ ویزے پر سعودی عرب بھجوایا، بعد ازاں مذکورہ خواتین مبینہ طور پر گداگری میں ملوث رہیں، مذکورہ خواتین نے ویزہ کی معیاد ختم ہونے کے باوجود 10 ماہ تک سعودی عرب قیام کیا۔ 

بعد ازاں زائد المعیاد قیام کی بنیاد پر خواتین کو پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ جس کے بعد خواتین کی نشاندہی پر ملزم سردار محمد عادل کو گرفتار کیا گیا ۔