ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی وزیرستان میں خوارجیوں کے صفایا کیلئے کرفیو نافذ

شمالی وزیرستان میں خوارجیوں کے صفایا کیلئے کرفیو نافذ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں ایک دن کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج صبح 6 بجے سے لیکر شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ کرفیو کے دوران شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں تمام شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل بھی شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

 14 خارجی دہشتگردوں کی جہنم روانگی

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپریشن کے دوران 14 خارجی دہشتگردوں کو جہنم روانہ کیا ہے۔  آج کرفیو کے دوران مزید خٓرجی دہشتگردوں کے خلاف  فیصلہ کن کارروائیوں کا امکان ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں بھارت کے پراکسی دہشتگردوں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کر کے سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارت کے کٹھ پتلی  دہشتگرد گروہ کے  14دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

  علاقے میں کلیئرنس آپریشن چل رہا ہے  اور باقی خوارجی دہشتگردوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer