ویب ڈیسک:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور تاریخ میں پہلی بار 121000 پوائنٹس کا سنگ میل عبورکرگئی ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی پانچ سو پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا،سٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ اکیس ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی ہے۔
گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ کاروبار کےاختتام پر 1573 پوائنٹس بڑھ کر 120451 پوائنٹس پربند ہوئی تھی، بروکرز کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف سے بجٹ معاملات پر اتفاق ہونےکی خبر سےسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہواہے۔