ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ ہانیہ عامر کی موت کا دعویٰ، ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

اداکارہ ہانیہ عامر کی موت کا دعویٰ، ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر برازیل میں اسکائی ڈائیونگ کے دوران موت کے منہ میں چلی گئیں، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کیا گیا یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔

ایک بھارتی صارف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 12 مئی کو شیئر کی گئی ایک مختصر ویڈیو میں جھوٹا دعویٰ کیا، پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کو اسکائی ڈائیو کے دوران بظاہر بیلٹ ٹوٹنے کے بعد کھائی میں گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے کیپشن میں اس نے لکھا، ’پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی حادثاتی موت ہوگئی ہے۔‘

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مذکورہ پوسٹ کو تقریباً 8 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ اسے صارفین کی بڑی تعداد اس ویڈیو کو مختلف پلیٹ فارمز پر ری شیئر بھی کر رہی ہے۔

  ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نہیں ہیں۔ ویڈیو میں کسی قسم کا حادثہ بھی نہیں دکھایا گیا بلکہ وہ ایک کرتب دکھایا گیا ہے۔

جیو فیکٹ چیک نے ویڈیو کے کلیدی فریموں کا تجزیہ کیا اور اسے ٹریس کرنے پر معلوم ہوا کہ اسے برازیلین اطالوی ایتھلیٹ اور کاننٹینٹ کری ایئٹر لوئیزا فیراری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 21 اپریل کو پوسٹ کیا تھا۔